ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پینگونگ کے پاس پل کی تعمیر کر رہا چین، راہل نے کہا ’ڈرپوک رویہ سے نہیں چلے گا کام‘

پینگونگ کے پاس پل کی تعمیر کر رہا چین، راہل نے کہا ’ڈرپوک رویہ سے نہیں چلے گا کام‘

Fri, 20 May 2022 20:18:21    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لداخ میں ایل اے سی کے پاس ہندوستانی سرحد میں چین کے ذریعہ جاری تعمیری کام پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایک ڈرپوک اور منکسر رد عمل سے کام نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کی حفاظت کرنی چاہیے۔

راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’چین نے پینگونگ پر پہلا پل تعمیر کیا، ہندوستانی حکومت نے کہا ’ہم حالات کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔ اس کے بعد چین نے پینگونگ پر دوسرا پل بنایا، پھر ہندوستانی حکومت نے کہا ’ہم حالات کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔ ہندوستان کی قومی سیکورٹی اور علاقائی سالمیت خطرے میں ہے۔ ایک ڈرپوک اور منکسر رد عمل سے کام نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کی حفاظت کرنی چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ چین جس نئے پل کی تعمیر کر رہا ہے اس سے بکتر بند گاڑیاں بھی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں نیا پل پرانے پل سے بالکل ملحق ہے۔ پہلے بنے پل کا استعمال سروس برج کی طرح کیا جا رہا ہے۔ ڈریگن برج کی تعمیر دونوں جانب سے کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی دوری لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے 20 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔


Share: